اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کی عدم دستیابی کے لیے احتجاج - پانی

مظاہرین نے قومی شاہراہ بند کرکے اپنا خاموش احتجاج درج کرایا اور کہا کہ پانی کی قلت جلد سے جلد دور کی جائے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 4, 2019, 9:19 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ عیدگاہ نئی کالونی کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔

متعلقہ ویڈیو

مظاہرین نے بجبہاڑہ کے مقام پر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا.جس کے سبب کافی دھیر تک ٹریفک کی نقل حمل متاثر رہی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ تین ماہ سے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ پی ایچ ای ڈویژن بجبہاڑہ کی نوٹس میں کئی بار لانے کے بعد بھی سدباب نہیں کیا گیا ۔جس کے سبب وہ سڑکوں پر نکلنے کو مجبور ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details