اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڈہ میں دریائے جہلم کے کنارے واقع خالی زمین پر تفریح پارک بنانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ مقامی باشندوں نے لفٹنٹ گورنر سے اس زمین پر عوام کے لئے پارک بنانے کا مطالبہ کیا۔
مرکزی سرکار کی جانب سے کئی سال قبل سنگم سے لیکر آونتی پورہ تک انڈسٹریل زون قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے بیشتر آبادی بیٹ کی صنعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ وہیں بجبہاڈہ میں قائم ہالمولہ سنگم کے لوگ کئی سالوں سے ایک عوامی پارک کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ یہ مقام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئےمواقع فراہم ہو جائے۔
ہالمولہ سنگم کے لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی سال قبل مرکزی سرکار کی جانب سے دریائے جہلم سے متصل ایک عوامی پارک بنانے کا فیصلہ لیا گیا لیکن چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر پارک کا تعمیری کام جوں کا توں ہے۔