جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ تحصیل پھگسو میں آج بھی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے۔ اس تعلق سے تحصیل پھگسو کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ علاقے کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
وفد نے ڈی سی سے کہا کہ 'پھگسو صرف نام کی تحصیل ہے۔ اب تک یہاں اے ٹی ایم بھی قائم نہیں ہے، جس کی وجہ سے بزرگوں کو پنشن کے لئے قصّبہ ٹھاٹھری جانا پڑتا ہے جہاں پر بھیڑ کی وجہ سے اُن کو گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔