جنوبی ضلع اننت ناگ سے تقریباً 8 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہٹمورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت اور ایمرجنسی کے وقت بیماروں کو مین سڑک تک کاندھوں یا چارپائی پر لے جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپتال لے جاتے ہوئے کئی بیمار راستے میں ہی فوت ہو گئے، وہیں پہاڑی راستہ عبور کرنے کے دوران کئی افراد معذور بھی ہو چکے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران نہ صرف اسکولی بچے بلکہ عام لوگ بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انکی پڑھائی بھی متاثر ہو جاتی ہے، دوسری جانب برفباری ہوتے ہی علاقہ کے لوگ تحصیل مقام سے بالکل منقطع ہو جاتے ہیں، اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو جاتے ہیں۔