اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - ان کا ٹرانسفارمر خراب ہوا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : May 20, 2020, 12:04 AM IST

کوکرناگ کے ڈار پورہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان کے پہلے ہی ہفتے میں ان کا ٹرانسفارمر خراب ہوا جسے اچھہ بل کے بجلی گھر مرمت کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم ابھی تک مذکورہ ٹرانسفارمر کا کوئی اتا پتا نہیں۔

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگ گھپ اندھیرے میں ہیں جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے لوگوں کو خاصکر سحری اور افطاری کے وقت کافی ساری مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محکمہ کے ملازمیں ان سے مختلف طریقوں سے پیسے وصول کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ جبکہ لوگ باقائدہ طور ماہانہ بجلی فیس ادا کرتے ہیں۔

ڈار پورہ گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس متبرک مہینے میں جلد از جلد ان کا ٹرانسفارمر واگزار کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات دور ہو جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details