ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع گجر بستی کملا میں شدید سردی کے ان ایام میں جبکہ اہلیان وادی اپنے گھروں کے اندر زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ گجر بستی کملا ترال کی آبادی پینے کے پانی کی قلت سے ازحد پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گجر بستی کملا میں پینے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے پانی کی قلت کے جل شکتی مشن کے خلاف احتجاج کیا۔ گجر بستی کملا میں بور ویل کھودا گیا تھا جو سولر موٹر سے چل رہا تھا۔
تاہم سرما کے دوران موٹر نہ چلنے سے بستی پینے کے پانی سے محروم ہے اور اب خواتین کو کئ کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتاہے جسکی وجہ سے ٹھٹھرتی سردی کے ان ایام میں مقامی لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔