اننت ناگ: جمون و کشمیر کے اننت ناگ کے ڈوڈو مرہامہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انٹرنیٹ خدمات جلد سے جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات نہیں ہونے کی وجہ سے روزانہ انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔People Face Problems Due To Lack Of Mobile Internet In Dudu Marhama In Anantnag
ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈوڈو مرہامہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق انہیں موبائل انٹرنٹ جیسی بنیادی سہولیات استعمال کرنے کے لئے کئی کیلومیٹر دور پیدل جانا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے کثیر آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وبائی مرض کے دوران طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم ڈوڈو جیسے پسماندہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ اس دوران بھی مہیا نہ ہونے سے طلبہ تعلیمی سرگرمیوں سے محروم رہے ہیں۔ جبکہ کئی طلبہ تعلیمی سرگرمی ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔