بارہمولہ:پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے کے تحت جہاں ملک بھر میں پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ وادی کشمیر میں دور دراز پہاڑی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ضلع بارامولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے تھا جل سے چرونڈا جانے والی سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں سے سڑک کی جلد سے جلد مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں سے تھاجل سے چرنڈا جانے والی سڑک ہستہ حالت کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہیں مقامی باشندوں نے بہت بار محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے دفتر کے چکر بھی کاٹے لیکن ابھی تک ان کی سڑک پر مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ بار بار محکمے کو کہنے کے بعد بھی جب کچھ نہیں کیا تو مقامی لوگ اور ڈرائیور خود ہی سڑک کو ٹھیک کرنے اور مرمت پر مجبور ہو گئے۔