رامبن: مرکزی زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے باشندوں نے رامبن جنرل بس اسٹینڈ کے جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ کا تعمیراتی کام سست پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہاڑی ضلع ہیڈکوارٹر رامبن جزل بس اسٹینڈ کی از سر نو تعمیر کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا جس کا تقریبا پینتیس سے چالیس فیصد کا کام تعمیراتی کمپنی کی جانب سے پورا کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ انیس کروڑ رویے کی مالیت سے بنائے جارہے بس اسٹینڈ میں دو پارکنگ فلور ایک کمرشل و اوپن اسکائی ریسٹورنٹ بنایا جارہا ہے۔ تعمیری کامل کے دوران ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں مسافروں ڈرائیوروں کو فی الحال سخت مشکلات درپیش ہے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور گاڑیوں کو سڑک پر کھڑی کر کر نے پر مجبور ہیں ہیں۔ اس سے دکان داروں کے کاروبار پر برا اسر پڑھتا ہے۔ گاڑیوں کے غیر منظم پارکنگ سے ان کی دکانوں تک خریداری کا سامان لینے کے لیے آنے والے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔