جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک شاہراہ کو کشادہ بنانے کا مطالبہ اننت ناگ: وادی کشمیر میں پہلی پی ایم جی ایس وائی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور بیکن کی جانب سے مختلف شاہراہوں پلوں اور فلائی اوور کو تعمیر کو تعمیر کیا جا ریا ہیں ۔مختلف اضلاع میں کام بڑی تیزی سے جاری ہے لیکن اننت ناگ کشتواڑ کے جنگلات منڈی چوک سے ڈونی پاو تک جانے والی تنگ سڑک کی وجہ سے مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ پڑ رہا ہے۔
مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی چوک کے باشندوں نے جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک شاہراہ کو کشادہ بنانے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تنگ سڑک کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایل جی انتظامیہ سے شاہراہ کو کشادہ بنانے کے لئے جلد سے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تنگ سڑک کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک میں خلل پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں، طلبا و طالبات اور خاص طور سے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دشواریوں پیش آ رہی ہیں۔مذکورہ سڑک پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا ہے۔ تاہم سڑک کشادہ نہ ہونے کے سبب جنگلات منڈی سے ڈونی پاوہ تک ٹریفک کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں بلاک دیوس کا اہتمام
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سعید فخرالدین حامد نے کہا کہ اس روڈ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنے مفاد کے خاطر اس شاہراہ کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔