اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی جاری - دوری اختیار کرنے کا خیال

اننت ناگ جے کے بنک کے شانگس شاخ کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی، بھیڑ میں جمع لوگوں نے نہ ماسکس پہنی تھی اور نہ ہی سماجی دوری اختیار کرنے کا خیال رکھا تھا۔

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی جاری
سرکاری احکامات کی خلاف ورزی جاری

By

Published : May 20, 2020, 12:37 AM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اگرچہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے ، ماسکس پہننے اور سینیٹائزر جیسے بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
سرکاری احکامات کی خلاف ورزی جاری

تاہم ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں لوگوں کی جانب سے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی اس وقت دیکھنے کو ملی جب جے کے بنک کے شانگس شاخ کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی، بھیڑ میں جمع لوگوں نے نہ ماسکس پہنی تھی اور نہ ہی سماجی دوری اختیار کرنے کا خیال رکھا تھا۔

اس سے لوگوں کی غیر ذمہ داری اور انتظامیہ کی عدم توجہی اور لاپرواہی صاف نظر آ رہی تھی۔

واضح رہےکہ چند روز قبل ہی اس علاقے کو مثبت کیسز میں بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، آج تک مذکورہ حلقہ انتخاب میں مثبت کیسز کی تعداد ستر تک تجاوز کر گئی ہے جو ضلع اننت کے دیگر علاقوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔

تاہم انتظامیہ کی غفلت شعاری سے لوگ اس مہلک وباء کو غیر سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

اس ضمن میں جب ہمارے نمائندے نے برانچ منیجر آصف علی خان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولیت اور سماجی دوری کو عملانے کی غرض سے انہوں نے ایک روسٹر بنایا ہے جس میں ہر گاؤں کیلیے الگ الگ دن مقرر کیا گیا ہے۔

لیکن اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے انہیں تعاون نہیں مل رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لوگوں نے مستقبل میں بھی اسی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو وہ برانچ کو بند ہونے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details