حکومت کی جانب سے لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں، ماسک پہنیں اور سینٹائرز کا استعمال کریں نیز دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔
تاہم کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ساگم علاقے میں لوگوں کی جانب سے سرکاری احکامات کی دجھیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے چند روز قبل ہی اس علاقے کو 'بفر زون' قرار دیا تھا۔
بفر زون کی فکر کئے بغیر لوگ سرکاری احکامات کی خلاف ورزیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔
جے کے بینک ساگم کی شاخ کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، بھیڑ میں جمع کئی لوگوں نے نہ تو ماسکز پہنا تھا اور نہ ہی سماجی دوری اختیار کرنے کا خیال تھا۔