منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ہنشن ہلڈروں کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے کاغذات میں غلطیوں کو تصحیح کرنا تھا۔ اس حوالے سے سرپنچ منظور حسین و دیگران نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے چند افراد کی پنشن بند تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو آئے روز دفاتروں کے چکر کاٹنے پڑ مجبور تھے۔اس دوران لوگوں کو شدید مشکلات درپیش تھی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے کیمپ منعقد کرکے تحصیل آفیسر اعظم راتھر کی زیر قیادت میں پنشن کے کاغذات کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ جن میں سے اگرچہ چند افراد کے مسائل موقع پر ہی حل کیے گیے ہیں۔ تاہم چند افراد ابھی بھی پریشان ہیں۔کیونکہ ان افراد کے راشن کارڈ بی پی ایل سے ہٹا کر اے پی ایل کردیے گیے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان افراد کی پنشن کے کاغذات آن لائن نہیں ہوپا رہے ہیں۔ چونکہ سرکاری گائیڈ لائنز کے مطابق اب بی پی ایل اور اے اے وائی زمرہ کے مستحق افراد ہی پنشن سکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔