کولگام: جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ نیشنیل کانفرنس دوبارہ اقتدار میں واپس آنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی جانب سے کولگام کے ڈاک بنگلہ میں آج ضلع مٹینگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میں پارٹی کے تمام کارکنان موجود تھے۔ اس موقعے پر پارٹی کی سابق ریاستی سیکٹریٹری وزیر سکینہ ایتو، پارٹی کے ترجمان اعلیٰ عمران بنی ڈار اور کئی اہم لیڈران موجود تھے۔
پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوے سکینہ ایتو نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے۔ ڈیملٹیشن کی وجہ سے ضلع کولگام کے کئی علاقے انننت ناگ سے جڑ گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ غلام احمد شاہ کو ضلع صدر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق ممبر اسمبلی ہوم شالی بھک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پارٹی میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔