پی ڈی پی یونٹ کو ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا بھلے ہی اعلان نہیں ہوا ہو لیکن سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتیں آج سے ہی ووٹروں کو لبھانے کی کوششوں میں مصروف گئی ہیں۔
گزشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے ترال علاقےمیں پی ڈی پی کی جانب سے زونل صدر منتخب کرنے کے حوالے سے ٹاون ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران ہنگامہ اور افرا تفری کے مناظر پیش آنے کے بعد پی ڈی پی کے اندر ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے واقعے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ ہنگامہ برپا کرنے والے ورکروں کے خلاف پارٹی آنے والے ایام میں پارٹی بڑی کاروائی کر سکتی ہے۔ یہاں تک کہ کئ ورکروں کو پارٹی سے بیدخل کیا جاتا ہے یا ضابطے کے مطابق انکے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔جہاں ٹاون ہال واقعے پر مخالف سیاسی پارٹیوں نے پی ڈی پی پر طنز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Load Shedding in Tral ترال میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
وہیں سیاسی ماہرین کے مطابق اس سب کے باوجود ترال میں پی ڈی پی کا ایک خاص ووٹ بینک ہے جسکو متحد کرنا پی ڈی پی کے لیے ایک چلینج سے کم نہیں ہے ترال میں کون ہوگا پی ڈی پی کا زونل صدر یہ تو آنے والا وقت بتائے گا تاہم یہ بات طے ہے کہ نیے صدر کے لیے تاج کانٹوں کا ہوگا پھولوں کا نہیں ۔