پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جم کر تنقید کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ لوگوں کے اندر جمہوری اداروں کے تمہیں جو بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ اسکو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پورے ملک میں جمہوری اداروں کو بی جے پی نے یرغمال بنا کے رکھ دیا ہے اور افرا تفری کے اس ماحول میں لوگ مشکلات میں مبتلاء ہوگے ہیں اور ان کا بھروسہ اب ان اداروں پر سے اٹھ گیا ہے۔
ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ میڈیا پر بھی دباؤ ہے اور وہ بھی اپوزیشن کی خبروں کو فرنٹ پر لگانے سے ڈر رہا ہے ان حالات میں آپ، اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حالات کس طرف جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اسمبلی انتخابات کو منعقد کیا جانا چاہئے تھا تاہم بار بار اس حوالے سےسرد مہری دکھائی جا رہی ہے اور عوام کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڈ دیا گیا ہے۔