بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں منعقدہ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ یوتھ صدر سوپور عرفان علی نے کہا کہ آج ہم نے پی ڈی پی پارلیمنٹری بورڈ میٹنگ کی ۔ اس کا مقصد تھا کہ ہم اپنی پارٹی کو کیسے مزبوت کرے تاکہ ہم لوگوں کے کام کریں کیونکہ پی ڈی پی ایک ایسی پارٹی ہے جو لوگوں کے کام کرتی ہے اور ان کے مسلے و مسائل حل کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی پارٹی لوگوں کے مشکلات دور کرتی ہے اور اگر ہم موجودہ وقت کی بات کرے تو اس وقت ایک کشمیری مشکلات سے گزر رہا ہے اور ہم چاہتے ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو روزگار دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے دفعہ 370 پر اپنا فاصلہ سنایا اور ہم اس فاصلہ کو قبول کرتے ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگ مشکل میں ہے اور صرف ہم ان کی بات کرتے ہیں ۔