اردو

urdu

ETV Bharat / state

' میری معطلی کی خبریں بے بنیاد' - بے بنیاد قرار

پی ڈی پی کے رکن پالیمنٹ نذیر احمد لاوے نے انکو پارٹی کی جانب سے معطلی کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

' میری معطلی کی خبریں بے بنیاد'

By

Published : Nov 1, 2019, 7:34 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے نذیر احمد لاوے نے کہا کہ انکو پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: میں نے ایسی کوئی ایسی نوٹیفکیشن نہیں دیکھی ہے،پارٹی صدر محبوبہ مفتی تین مہینوں سے نظر بند ہیں۔ وہ نوٹیفکیشن کیسے جاری کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ نذیر احمد لاوے نے لیفٹینٹ گورنر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ماہ اگست میں خبریں شایع کی گئی تھی کہ انکو پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا، جو بعد میں غلط ثابت ہوئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details