اردو

urdu

ETV Bharat / state

موجودہ حکومت جملہ بازی سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی، سید عبدالباری - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ

پی ڈی پی ضلع صدر سید عبدالباری نے موجود حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکاری صرف بیان بازی سے بہت کچھ کررہی ہے اس کا سچائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

موجودہ حکومت جملہ بازی سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی
موجودہ حکومت جملہ بازی سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 3:56 PM IST

موجودہ حکومت جملہ بازی سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی کے ضلع صدر اور رہنما سید عبدالباری نے کہا کہ مرکزی سرکاری نے جل جیون میشن پروگرام بہت بڑے پیمانے پر چلایا لیکن اب بھی بڑی تعداد میں پینے کے پانی سے محروم ہے۔ اس منصوبے کے تحت مرکزی سرکار نے کافی رقومات بھی واگزار کئے لیکن عوام کو پانی کی قلت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے کاموں میں بنیادی فرق ہے یہ ہے کہ وہ جو کہتی ہے وہ کرتی نہیں اور جو کرتی ہے اس کے بارے میں کبھی کچھ بھی نہیں کہتی ہے۔یہ فرق ہے بیان بازی اور زمینی سطح پر کئے گئے اقدامات کی۔

پی ڈی پی کے رہنما کے مطابق اس پروگرام کو زمینی سطح پر عملددرآمد کے لیے وقت تو لگے گا جبکہ اس پروگرام کے حوالے سے موجودہ انتظامیہ جو دعوے کر رہے وہ سچ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جل جیون مشن کے ڈائریکٹر جی این ایتو کا بارہمولہ اور رفیع آباد کا دورہ

انہوں نے جماعت اسلامیہ سے وابستہ ارکان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی پی کا موقف ہے کہ سماج کا ہر ایک طبقہ ایک سیاسی کردار ہوتا ہے۔ پچھلے 20 یا 30 سالوں کے دوران کم لوگوں نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کی وجہ سے ایک اچھا نمائندہ چن کر نہیں آ سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details