راجوری:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے منہال گلی علاقے میں ایک نوجوان بجلی کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ منیہال گلی کے قریب سنیچر کے روز ایک لائن مین بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کرنے میں مصروف تھا کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق محمد جہانگیر ولد عبدالعزیز خان سکنا عظمت آباد تھنہ منڈی کے منہال بی علاقے میں ترسیلی لائنوں کے مرمت کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ مرحوم سات بہنوں کا ایک بھائی تھا جو محکمہ پی ڈی ڈی میں عارضی ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔
مقامی نوجوانوں کی مدد سے مرحوم کو پولیس کی موجودگی میں بجلی کے کھمبے سے اتارا گیا۔اس واقعے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بفلیاز روڈ رکھ کر محکمہ بجلی اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ اور سول انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچیں تاکہ اس واقعے کی مکمل چھان بین کر کے ورثہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ محمد جہانگیر ولد عبدالعزیز خان سکنہ عظمت آباد کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ڈی کے عارضی ملازمین قلیل تنخواہوں کے عوض اپنی جانںیں جوکھم میں ڈال کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں لیکن حکومت وقت یا متعلقہ محکمہ کو اس سے کوئی سروکار نہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔