اردو

urdu

ETV Bharat / state

PDD Employees Protest ضلع پلوامہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج - ضلع پلوامہ میں آج محکمہ بجلی کے ملازمین

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محکمہ بجلی کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں محکمہ بجلی کے سبھی مستقل وعارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ضلع پلوامہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج
ضلع پلوامہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 3:44 PM IST

ضلع پلوامہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محکمہ بجلی کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس احتجاجی مظاہرہ میں محکمہ بجلی کے سبھی مستقل وعارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ احتجاجی مظاہرہ جموں و کشمیر الیکٹرک ایمپلائز یونین کے بینر تلے منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عہدے داران نے کہا کہ جب تک کہ ملازمین کے سھبی مسئلہ حل نہیں ہوں گی تب تک جدوجہد جاری رہی گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہوں کو واگزار کیا جانا چاہیے جبکہ عارضی ملازمین کی بھی اجرت وقت پر واگزار کی جانی چاہیے۔

اس احتجاجی مظاہرہ میں ضلع پلوامہ کے محمکہ بجلی کے سبھی افسران نے شرکت کی جو اپنے مانگوں کو لے کر احتجاج کررہے تھے۔ اس موقع پر ملازمین نے بات کرتے ہوئے کہا جبکہ تک محمکہ میں کام کرنے والے سبھی مستقل و عرضی ملازمین کے تنخواہوں کو واگزار نہیں کیا جاتا تب تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme in Tral ترال میں محکمہ امورِ صارفین کی جانب سے بیداری کیمپ

انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت پر تنخواہوں اور دیگر فنڈز کو واگزار نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اور ہمارے اہل خانہ کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ اگر دو دونوں کے اندر اندر ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ہم سبھی تال بند ہرتال کرنے کے لئے تیار ہیں جس کے لئے ہمیں سرکاری مجبور کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details