اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی ناتھ راجپورہ پلوامہ میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا - جموں کشمیر کی اہم نیوز

عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کے لیے پلوامہ پولیس نے سی بی ناتھ راجپورہ پلوامہ میں ایک پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جہاں منشیات اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی بی ناتھ راجپورہ پلوامہ میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
سی بی ناتھ راجپورہ پلوامہ میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 3:56 PM IST

پلوامہ: بہتر تال میل کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے پلوامہ پولیس نے سی بی ناتھ راجپورہ پلوامہ میں ایک پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے ساتھ ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ، ایس ایچ او پی ایس راجپورہ نے کی۔

غور طلب ہو کہ میٹنگ میں علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے مختلف عمومی مسائل کو اٹھایا۔ اس موقع پر شکایات کا تذکرہ کرتے ہوئے چیئرنگ افسران نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ مزید کہا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

میٹنگ میں موجود شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور علاقے میں منشیات کو روکنے اور ملک دشمن و سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے سماجی مسائل کے حل میں مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

واضح ہو کہ آخر میں میٹنگ اس عزم کے ساتھ مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی کہ پولیس اور عوام معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details