اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2023, 12:24 PM IST

ETV Bharat / state

PCPG Meeting At Police Station Magam ضلع بڈگام کے ماگم تھانے میں پی سی پی جی میٹنگ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگم تھانے میں پی سی پی جی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی او آفتاب اعوان نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے اور انہیں مفید مشورے بھی دیے۔

ضلع بڈگام کے ماگم تھانے میں پی سی پی میٹنگ
ضلع بڈگام کے ماگم تھانے میں پی سی پی میٹنگ

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں ؤ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگم تھانے میں پی سی پی جی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی او ماگام آفتاب اعوان نے کی۔اس میٹنگ میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی او آفتاب اعوان نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے۔ پولیس کا اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سماج کو منشیات سے نجات دلانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ماگام انسپکٹر یاسر رشید کے علاوہ علاقے کے معززین، لمبردار، چوکیدار، سرپنچ اور پنچوں نے بھی شرکت کی۔

ضلع بڈگام کے ماگم تھانے میں پی سی پی میٹنگ

میٹنگ کے دوران شرکاء نے پولیس کے ساتھ منشیات کی بدعت اور پوست کی کاشت سمیت مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مختلف مسائل اٹھائے۔ شرکاء نے مزید چئیرنگ آفیسر کو بتایا کہ قصبہ ماگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو گونہ گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CRPF In The Valley سی آر پی ایف سری نگر جموں سری نگر قومی شاہراہ کی حفاظت میں مصروف

چیئرنگ آفیسر نے شرکا کی شکایات کو بڑے صبر و تحمل کے ساتھ سنا اور شکایات کے ازالے کی شروعات پولیس سے متعلق کچھ مسائل کا موقع پر ہی ازالے کے ساتھ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تمام شکایات کو مرحلہ وار طریقے سے اٹھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details