اردو

urdu

By

Published : Oct 22, 2020, 9:16 PM IST

ETV Bharat / state

بڈگام: رشوت قبول کرتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھ گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خانصاحب علاقے میں اے سی بی نے کاروائی کرتے ہوئے پٹواری کو بطور رشوت پانچ ہزار روپئے قبول کرنے پر رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔

Patwari arrested for accepting bribe in budgam
بڈگام: رشوت قبول کرتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھ گرفتار

اے سی بی کی ٹیم جس کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رئیس احمد کر رہے تھے نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خانصاحب علاقے میں واقعہ پٹواری کے کمرہ پر چھاپہ مارا اور اسے پانچ ہزار روپے رشوت لینے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ یہ کمرہ پٹواری نے کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

پٹواری اپنا سارا کام اسی کمرہ سے انجام دیا کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتار شدہ پٹواری کی شناخت ارشاد احمد ڈار کے طور پر کی ہے تاہم اس کو خانصاحب علاقے کے پیئرنیوہ، واغر اور کلبگ حلقوں کا چارج دیا گیا تھا۔

جعلی انکم سرٹیفیکٹ بنانے کےلیے پٹواری ارشاد احمد کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی اے سی بی کو شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے اے سی بی نے پٹواری کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔

اس ضمن اے سی بی پولیس اسٹیشن سرینگر میں سیکشن 07 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details