اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں پاکستان کا موبائل سگنل ملنے پر ہائی الرٹ

موبائل سگنل موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے شہر کے بھرت نگر علاقے میں تلاشی لی۔

جموں میں پاکستان کا موبائل سگنل ملنے پر ہائی الرٹ
جموں میں پاکستان کا موبائل سگنل ملنے پر ہائی الرٹ

By

Published : Feb 5, 2021, 1:31 PM IST

جموں اور اس سے متصل علاقوں میں جمعہ کے روز پاکستان کے موبائل سگنل موصول ہونے کے بعد حکام نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے جس سے خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق موبائل سگنل موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے شہر کے بھرت نگر علاقے میں تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق تلاشی آپریشن کو روک دیا گیا کیونکہ سکیورٹی اہلکاروں کو خطے میں کوئی مشکوک سرگرمیاں نہیں ملی ہیں۔ یہ تلاشی کارروائی تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ان سگنلز کو وادی میں چھپے ہوئے عسکریت پسند استعمال کرسکتے ہیں۔

تاہم ایس ایس پی جموں شری دھر پاٹل اس معاملے سے متعلق میڈیا کو بریف کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details