اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں موسم میں تبدیلی، برفباری کا امکان - برف وباراں کی پیش گوئی کی

وادی کشمیر میں کئی دنوں سے جاری خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیر سے برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے۔

جموں و کشمیر میں موسم میں تبدیلی، برفباری کا امکان
جموں و کشمیر میں موسم میں تبدیلی، برفباری کا امکان

By

Published : Feb 20, 2021, 1:10 PM IST

جموں و کشمیر اور لداخ میں ہفتے کی صبح بادل چھائے جس کی وجہ سے درجہ حرارت متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 22 فروری کی شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث وادی میں 27 فروری تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں 22، 23، 26 اور 27 فروری کو ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔

دریں اثناء وادی میں جمعہ کے روز بھی موسم خوشگوار رہا اور دن بھر خوش کن دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، دکانوں کے تھڑوں اور دیگر مقامات پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ لیکن آج صبح بادل چائے جس کے باعث درجہ حرارت متاثر ہوا ہے۔

جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ہفتے کی رات کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ سرینگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details