سرینگر میں متعدد ایسے لوگ ہیں جن کے بچے اس وقت ایران کے مختلف کالجوں اور دانشگاہوں میں زیر تعلیم ہیں۔ ایران میں زیر تعلیم طلابہ کے والدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے اس وقت بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے ہیں کیونکہ ایران میں کورنا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے-
ایران سے کشمیری طلباء کو واپس بلانے کا مطالبہ ان کا کہناتھا کہ انتظامیہ بھی انہیں واپس لانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔ جس کی وجہ سے ایران میں ہمارے بچے بہت پریشان ہیں اور والدین کا بھی یہی حال ہے-
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک والد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر عائد پابندی کی وجہ سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس ان سے رابطے کے ذرائع بہت محدود ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ 'فون کال کرنے میں بہت پیسے لگتے ہیں جبکہ 2 جی انٹرنیٹ پر ویڈیو کال نہیں ہوتی ہے- ان کی بیٹی ایران کے شہر شیراز میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن جب سے ایران میں کورنا وائرس کے پھیلنے کی خبریں آئی ہیں اب سے ان کے تمام اہل خانہ کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں' -
ایران کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم ایسے طلباء کے والدین کا مطالبہ ہے کہ جس طرح چین سے کشمیری طلباء کو واپس لایا گیا ایسے ہی ایران سے بھی انہیں واپس لایا جائے-
خیال رہے کہ انہوں نے اس سے قبل بھی سرینگر میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے بچوں کو واپس کشمیر لانے کا مطالبہ کیا-