جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ آج ختم ہوگیا۔ اب جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر میں منقسم ہوگیا ۔
دو مرکز کے زیر انتظام علاقے بنائے جانے کے خلاف نیشنل پنتھرز پارٹی نے احتجاج کیا ۔ جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین نے کیا۔ اس موقع پر پنتھرز پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور لیفٹنٹ گورنر واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔
نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر ہرش دیو نے احتجاج کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاکہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی حثیت ہی ختم کردی ، جہاں اب لیفٹنٹ گورنر پورے انتظامیہ کا ہیڈ رہے گا۔