اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کے درمیان خوف و ہراس - جلد از جلد ہسپتال منتقل

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے عوام کے درمیان خوف و ہراس اور خدشات بڑھ رہے ہیں۔

عوام کے درمیان خوف و ہراس
عوام کے درمیان خوف و ہراس

By

Published : Apr 10, 2020, 11:12 PM IST

جہاں ایک طرف انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار رہنے کی تاکید کر رہی ہے وہیں کسی بھی شخص کے کورونا سے مشتبہ ہونے کی صورت میں انہیں جلد از جلد ہسپتال منتقل کرنے اور ویسے افراد سے دور رہنے کی تلقین کر رہی ہے۔

عوام کے درمیان خوف و ہراس

تاہم عوام اس تعلق سے بھی مضطرب ہے کہ کسی کو کھانسی بخار اور نزلے کی صورت میں اس بات کی کیسے تصدیق ہو کے اسے کورونا ہے۔

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت نے ماہرین سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کئی بیماریوں کے ایک جیسی علامات ہوسکتی ہیں اس لیے عوام میں کافی الجھن اور خوف پیدا ہوسکتا ہے۔

وادی کے سینئر ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر حارث قادری کا کہنا ہے کہ " اگر آپ کو زکام، کھانسی یا گلے میں سوجن ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں تاہم اگر گلے کی سوجن کے ساتھ ساتھ آپ کو بخار بھی ہے تو آپ کو نزدیکی ہسپتال یا انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہیے۔

" ان کا مزید کہنا تھا کہ " اس وبا سے احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے۔ اس وقت ہم ہسپتال میں صرف ایمرجنسی میں ہی مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے۔

تاہم انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں پہلے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے مشورہ کر لیا جائے اس کے بعد اگر ضرورت محسوس کی جائے تب ہسپتالوں کا رخ کیا جائے۔"

موسم میں تبدیلی کے باعث اکثر لوگوں کو الرجی ہو جاتی ہے اور لوگ اس سے خوف زدہ ہو کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے خود کو اس سے متاثر ماننے لگتے ہیں۔

اس تعلق سے ڈاکٹر ہارس کا کہنا تھا کہ " موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی الرجی کے معاملے سامنے آتے ہیں۔ یہ افراد بھی اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اس لیے انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم وقت پر ادویات کا استعمال ضروری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details