اردو

urdu

ETV Bharat / state

پامپور: سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک - ضلع پلوامہ کے پانپور

ایس ایچ او کھریو ظہور احمد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوآن کی شناخت عبید احمد بھٹ (24) ولد نذیر احمد ساکن آندروسو پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔

پامپور: سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک
پامپور: سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

By

Published : Oct 28, 2020, 7:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے اندروسو گاؤں میں بدھ کی دوپہر ایک دلدوز سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا ایک 24 سالہ نوجوان ہسپتال لے جاتے جانے کے دوران دم توڑدیا۔

ایس ایچ او کھریو ظہور احمد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوآن کی شناخت عبید احمد بھٹ (24) ولد نذیر احمد ساکن آندروسو پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔

عینی شاھدین کے مطابق قصبہ پانپور سے پانچ کلو میٹر کی دوری پر واقع اندروسو گاوں کے قریب ایک آلٹو کار درخت سے ٹکرا گٸ جس کے نتیجے میں عبید احمد کو سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

متوفی کی لاعش کو آخری رسومات کے لئے قانونی ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details