پانپور بلاک آفس میں منعقدہ اجلاس میں بلاک سطع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور جلدازجلد کاموں کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تحصیلدار اشتیاق محی الدین نے عہدیداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری کاموں کی ایک لسٹ تیار کرنے اور جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
پانپور تحصیلدار نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ - پانپور تحصیلدار کا جائزہ اجلاس
حال ہی میں شروع کئے گئے جن ابھیان پروگرام کے تحت ترتیب دیے گئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے آج ضلع پلوامہ کے بلاک آفس میں پانپور تحصیلدار کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
![پانپور تحصیلدار نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ Pampore Tehsildar reviews development works](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8882782-682-8882782-1600686452354.jpg)
پانپور تحصیلدار نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ
پانپور تحصیلدار نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ
اجلاس کے دوران عہدیداروں نے تحصیلدار کو یقین دلایا کہ وہ ضروری کاموں کو ترجیحی بنیاد پر انجام دیتے ہوئے انہیں جلدازجلد تکمیل کو پہنچائیں گے۔ تحصیلدار پانپور نے کہا کہ اس اجلاس سے کافی فائدہ ہوگا اور علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد انجام دینے میں آسانی ہوگی۔