اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistani Flag And Balloons Found ضلع ادھم پور میں پاکستانی پرچم اور غبارے برآمد

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے سنیتار گاؤں میں غباروں سے بندھا پاکستانی جھنڈا ملنے کے بعد علاقےاور غبارے کی برآمدگی سے سنسنی پھیل گئی۔ سرحدی علاقے میں تعینات سکیویرٹی اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ Pakistani Flag And Balloons Found in Udhampur of Jammu

ضلع ادھم پور میں پاک پرچم اور غبارے ملے
ضلع ادھم پور میں پاک پرچم اور غبارے ملے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 11:04 AM IST

ضلع ادھم پور میں پاک پرچم اور غبارے ملے

ادھم پور:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کےضلع ادھم پور میں پاک پرچم ادھم پور ضلع کے سنیتار گاؤں میں غباروں سے بندھا پاکستانی جھنڈا ملنے کے بعد علاقے میں سنسجی پھیل گئی۔ سرحدی علاقے میں تعینات سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا جھنڈا سفید اور سبز غباروں کے ساتھ لٹکا پایا۔ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کے سنیتار گاؤں میں غباروں سے بندھا پاکستانی جھنڈا ملنے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر موقعے پر پہنچی پولیس نے پاکستانی پرچم اور غبارے کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔ پولس اس بات کا پتہ لگائے گی کہ یہ ایسے ہی آیا ہے یا یہ کسی کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Doda Batote Tunnel بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ پر تعمیر کی جانے والی کھلینی ٹنل کا ٹیوب 1 مکمل

اس معاملے میں اے ایس پی ادھم پور نے کہا کہ پولس معاملے کو مشکوک سمجھ رہی ہے اور ہر سطح سے جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل نومبر 2022 میں بھی سانبہ کے علاقے گھگوال سے پاکستانی پرچم کی شکل کا ایک غبارہ برآمد ہوا تھا جس پر 'بی ایچ این' لکھا ہوا تھا۔ اس سے قبل بھی اگست 2021 میں پنجاب کے روپ نگر کے گاؤں سندویا کے ایک کھیت سے پاکستانی پرچم اور 'آئی لو پاکستان' تحریر والے غبارے ملے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details