اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں گولہ باری - پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورز

جموں و کشمیر کے سرحد ضلع پونچھ کے منکوٹ، شاہپور، کیرنی اور قصبہ سیکٹرز میں پاکستانی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

By

Published : Apr 9, 2020, 8:04 PM IST

اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گولہ باری کی۔ اس دوران پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے منکوٹ، شاہ پور، کیرنی اورقصبہ سیکٹرز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ' تاہم فائرنگ کی وجہ سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا ہندوستانی فوج بھر مناسب اور موثر جواب دے رہی ہے۔ تاہم دونوں اطراف گولہ باری جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details