اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری - گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج

گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ہی سرحدی آبادی میں ڈر اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

By

Published : Jul 27, 2020, 11:23 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول میں آج علی الصبح سے بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ باری جاری ہے۔

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا بھارتی افواج بھی معقول جواب دہے رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ترال میں سرچ آپریشن

فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر کے بھارتی چوکیوں کو نشانا بنایا جس کا بھارتی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔

تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details