اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی - پونچھ جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرنی اور قصبہ سیکٹرز میں پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

پونچھ جنگ بندی کی خلاف ورزی

By

Published : Oct 21, 2019, 5:16 PM IST

اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نےکرنی اور قصبہ سیکٹرز میں گولہ باری شروع کی ۔ پاکستانی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائش علاقوں کو نشانا بنا رہی ہے۔

تاہم اب تک گولہ باری میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے تصدیق کی تھی کہ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جموں و کشمیر کے تنگدھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی فوج کی کارروائی میں 6 سے 10 پاکستانی فوجی ہلاک نیز ان کے تین کیمپ بھی تباہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا تھاکہ بھارتی فوجیوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایل او سی پر جوابی کارروائی میں کم سے کم تین لانچ پیڈکو نشانہ بنایا، یہ کارروائی اتوار کی صبح پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھادند فائرنگ کے بعد کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details