اطلاعات کے مطابق پاکستان افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تاہم لائن آف کنٹرول پر دو طرفہ فائرنگ کی وجہ سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ سے متعلق پاکستان کے ایک سینیئر وزیر کا متنازع بیان سرخیوں میں ہے جس میں وہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی جنگ پر بات کر رہے ہیں۔
محکمہ ریل کے وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 'رواں برس اکتوبر یا پھر نومبر کے درمیان بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ ہوسکتی ہے۔'
اس ماہ کے اوائل میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثت کو ختم کر دیا تھا جس پر پاکستان نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک متنازع خطہ ہے اور بھارت کا یہ قدم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے اس کے خلاف عالمی سطح پر سفارتی کوششیں شروع کی ہیں اور چین کی مدد سے اقوام متحدہ میں ایک کلوز ڈور میٹنگ بھی ہوئی ہے۔
بھارت کے اس فیصلے کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔ کشمیر میں بھی ہر جانب سکیورٹی کا پہرہ ہے اور بھارت کا موقف ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔