اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستان نے پھر کی جنگ بندی خلاف ورزی

پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایل او سی پر آج بغیر کسی اشتعال کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

جنگ بندی خلاف ورزی

By

Published : Oct 11, 2019, 3:34 PM IST

پاکستانی فوج نے صبح راجوری سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے۔ اس دوران فوج کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گیارہ اکتوبر کو پاکستان نے پونچھ کے ڈیگوار علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ تین اکتوبر کو بھی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے پونچھ اور کٹھوعہ ضلع میں کنٹرول لائن او ربین الاقوامی سرحد پر گاوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ پور اور گوتریا علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ درجنوں گاوں اور آگے کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار کے گولے داغے۔
اس دوران بین الاقوامی سرحد کے پار کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر میں بھی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ فوج اور بی ایس ایف نے پاکستان کی طرف سے سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details