اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نے بالاکوٹ میں گولہ باری شروع کی۔ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گولہ باری میں دو مقامی خواتین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔