اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کا پاکستانی مطالبہ - جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ان سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے وعدوں کو پورا کریں اور انہیں خود ارادیت فراہم کرنے میں مدد کریں۔

اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر سے متعلق وعدوں کا احترام کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر سے متعلق وعدوں کا احترام کرنے کی اپیل

By

Published : Feb 18, 2020, 1:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:24 PM IST

میڈیا رپورٹز کے مطابق انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران عمران خان نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی آئینی فراہم کرنے والی دفعہ 370کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں ' انسانی حقوق اور انسانیت سوز صورتحال' پر روشنی ڈالی۔

اس سے قبل چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے والے اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں امن کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

بھارت نے انتونیو گوتریس کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان میں انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے گئے بیان پر کہا کہ 'مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جموں و کشمیر، بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔'

واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کے اس فیصلے پر پاکستان نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ یہاں تک کہ اس وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہوگئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details