جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی اور منکوٹ سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول میں آج الصبح سے بھارت - پاک افواج کے درمیان گولہ باری جاری ہے۔
پا کستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے مینڈھر کے کرشنا گھاٹی اور منکوٹ سیکٹر میں بلا جواز گولہ باری کی جس کا بھا رتی افو اج بھی معقول جو اب دہے رہی ہے ۔
گو لہ با ری کی آوازیں کئی کلو میٹر دور تک سنا ئی دہے رہی ہیں۔ تا ہم ابھی تک گو لہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے ۔
فو جی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے مارٹر گولے داغے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے بھارتی چوکیوں کو نشانا بنایا جس کا بھارتی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے