شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول میں گذشتہ شام بھارت - پاک افواج کے درمیان گولہ باری ہوئی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان افواج نے نوگام سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا ۔ اس دوران پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر شیلز کا استعمال کیا۔ بھارتی افواج نے پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری کا مناسب جواب دیا ہے۔