جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں پیر کے روز لائن آف کنٹرول پر بھارت - پاک افواج کے درمیان گولہ باری ہوئی۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مینڈھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی افواج نے معقول جواب دیا ہے۔
گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ہی سرحدی آبادی میں ڈر و خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔