اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام: ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوردراز علاقہ کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پہلگام: ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم
پہلگام: ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : May 22, 2020, 8:10 PM IST

کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران پہاڑی علاقے کے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ ایسی ہی صورتحال پہلگام میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں ہسپتال میں بنیادی سہولیات اور طبی عملہ کی کمی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

پہلگام: ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم
ہسپتال ایک لکڑی کی عمارت میں چلایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ ہسپتال کو اپگریڈ بھی کیا گیا اور نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے فنڈس بھی واگزار کیے گئے۔ تاہم سیاسی مداخلت اور سیاسی جماعتوں کی آپسی رسہ کشی کی وجہ سے ہسپتال جوں کا توں ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران انہیں مریض کو تقریباً پینتیس کلو میٹر دور ہسپتال لے جانا پڑتا ہے جس کے سبب اب تک کئی مریضوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا.. جن مین خاص کر حاملہ خواتین شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے معاملہ پر غور کرنے اور نئے ہسپتال کو فوری طور تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details