اردو

urdu

گپکار الائنس کا چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان

By

Published : Nov 25, 2020, 8:56 AM IST

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے جموں و کشمیر میں آئندہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

گپکار الائنس کا چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان
گپکار الائنس کا چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان

جموں و کشمیر میں آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے منگل کے روز امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

پی اے جی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے 13 نشسوں میں نیشنل کانفرنس آٹھ، پی ڈی پی کے تین جبکہ اے این سی اور جے کے پی ایم کا ایک ایک امیدوار میدان میں اترے گے۔

اس سے قبل پی اے جی ڈی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ڈی ڈی سی انتخابات متحد لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں این سی نے 21 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ پی ڈی پی نے 4 اور پی سی نے 2 امیدوار کھڑے کیے تھے۔ یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 27 امیدواروں کو مقابلے کے لئے میدان میں اتارا گیا ہے اور 4 دسمبر کو ہونے والے تیسرے مرحلے کے لئے 16 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں 8 مراحل میں 280 نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو اتحاد کا صدر، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نائب صدر اور پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون کو ترجمان جبکہ سی پی آئی کے رہنما یوسف تاریگامی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے پرچم کو اتحاد کی سیاسی علامت کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details