پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکر ڈکلیریشن (پی اے جی ڈی) صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'یہ سمجھنا کہ اتحاد بہت ہی چھوٹے انتخابی فوائد کے لیے بنایا گیا ہے یا پارٹی مفادات کو آگے بڑھانا غلط ہے۔'
محبوبہ نے ٹویٹ میں کہا کہ 'پی اے جی ڈی مکمل طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ سمجھنا کہ یہ انتخابی فائدہ یا پارٹی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ ہمارے پاس ڈی ڈی سی انتخابات کے علاوہ لڑنے کی کئی بڑی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما فاروق عبد اللہ کو اتحاد کا صدر اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو اس کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔
اس سے قبل عبد اللہ نے کہا تھا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) جموں و کشمیر میں آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گا۔