انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی مزدوروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے، جس کے تحت انہیں چاول، دال، آٹا، چینی،تیل و دیگر کئی ضروری اشیاء خوردنی کی تقسیم کاری کا سلسلہ جاری ہے۔
'غیر ریاستی مزدورں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی' - ملک کے مختلف حصوں
ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے کہا کہ ضلع میں اس وقت تقریباً تین ہزار غیر ریاستی مزدور موجود ہیں جن کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
غیر ریاستی مزدورں کو ہر ممکن مدد کی جائے گی
ڈار نے کہا کہ لاک ڈاون اور سرحدیں سیل ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے طلبہ کو فی الحال یہاں نہیں لایا جا سکتا ہے لہذا ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی جگہ نہ چھوڑیں۔
تاہم اگر کسی بھی طلبہ کو کوئی بھی مشکلات درپیش آرہی ہیں تو وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں ہیلپ لائن نمبرات پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہے۔