اردو

urdu

ETV Bharat / state

انچار میں مظاہرہ، آرگنائزر گرفتار - آرگنائزر کو گرفتار

گرفتار شدہ کی شناخت بشیر احمد قریشی کے طور پر ہوئی ہے جو ٹنگڈار کے رہنے والے ہیں، تاہم اس وقت وہ سرینگر کے باغی مہتاب علاقے میں رہائش پذیر تھے'۔

انچار میں مظاہرہ، آرگنائزر گرفتار

By

Published : Nov 24, 2019, 11:33 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ 'سرینگر پولیس نے جنوبی زون سرینگر کے علاقے چانپورہ سے انچار احتجاج کے آرگنائزر کو گرفتار کیا ہے۔'

انچار میں مظاہرہ، آرگنائزر گرفتار

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ 'اس کی شناخت بشیر احمد قریشی کے طور پر ہوئی ہے جو ٹنگڈار کے ساکن ہیں۔ تاہم اس وقت وہ سرینگر کے باغی مہتاب کے علاقے میں رہائش پذیر تھے'۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ سرینگر شہر میں خاص طور پر سورہ کے انچار علاقے میں ملک مخالف مظاہرے کرنے میں ملوث تھے۔ وہ متعدد مقدمات پر ہوئے احتجاج میں شامل تھے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 66/2019 ، ایف آئی آر نمبر 67/2019 ، 68/98 ، ایف آئی آر نمبر 73/2019 ، ایف آئی آر نمبر 79 / 2019 ، ایف آئی آر نمبر 85/2019 کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 'تھانہ سورہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران افسروں کو علیحدگی پسندوں کے ساتھ اس کے روابط کے بارے میں معلوم ہوا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پولیس ریکارڈ کے مطابق اس نے نوجوانوں کو اشتعال دلانے اور پولیس اور ایس ایف کے خلاف ملک دشمن مظاہرے کرنے اور پتھراؤ کرنے کے لیے اکسانے میں اہم کردار ادا کیا'۔

پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 'اس نے غیر قانونی اجتماعات اور پرتشدد مظاہرے منعقد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے '۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details