اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری مہاجر پنڈتوں کی جائیداد کے تحفظ کے لیے سروے کرنے کا حکم - Kashmiri Pandits

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو ضلع مجسٹریٹس کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی جائیداد کا سروے کیا جائے۔

jk_sri_02_migrant property_dry_7203376
JK

By

Published : Aug 14, 2021, 4:02 AM IST

Updated : Aug 14, 2021, 7:25 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو ضلع مجسٹریٹس کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی جائیداد کے تحفظ سے متعلق داخل کی گئی شکایات کو مقررہ مدت میں حل کیا جانا چاہے۔

محکمہ داخلہ و مال کے انتظامی سیکریٹری شلین کابرہ نے آج یہ حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں محکمہ باز آبادکاری اور ریلیف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن پوٹل تیار کروائے جس کے ذریعے شکایت کنندگان اپنی شکایتیں آن لائن درج کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں نوے کی دہائی میں نامساعد حالات کے سبب کشمیری پنڈت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے اور جموں یا دیگر بیرونی ریاستوں میں رہائش پذیر ہوئے۔

ترک وطن سے ان کی موروثی جائیداد بشمول ماکانات، اراضی وادی میں ہی چھوڑنی پڑی، جس پر مختلف مقامات پر پنڈتوں کے مطابق مقامی لوگوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ کئی پنڈتوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کو مجبوری کے سبب اراضی جائیداد بھیچنا پڑا۔ تاہم بیشتر افراد اپنی جائیداد یا اراضی اپنی مرضی سے مقامی لوگوں سے فروخت کر چکے ہیں۔

سنہ 1997 میں بر سر اقتدار نیشنل کانفرس نے اس جائیداد یا اراضی کے تحفظ کے لیے جموں و کشمیر مانیگرنٹ امّوویبل پراپرٹی ایکٹ ( Migrant Immoveable Property Act) کو منظوری دے کر اس کو نافذ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے مختلف اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل


اس قانون کے مطابق مائیگرنٹ جائیداد کو تحفظ اور جبری خریداری پر رکاوٹ پابندی کر دی گئی۔ آج کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے متعلقہ ضلع کمشنرز پندرہ روز میں مائیگرنٹ جائیداد یا اراضی کی سروے کر کے اس کی رپورٹ صوبائی کمشنر کو پیش کرے۔
حکمنامے کے مطابق اس ایکٹ کی خلاف ورزی یعنی جبری قبضہ کرنے والے افراد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 7:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details