اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fayaz Karnahi یقینی شکست دیکھ بی جے پی انتخابات سے دوری بنا رہی ہے: فیاض کرناہی - جنرل سیکریٹری فیاض کرناہی

کشمیر یوتھ کانگریس یونٹ کے جنرل سیکرٹری فیاض کرناہی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر وادی میں الیکشن سے دوری بنا رکھی ہے۔ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو ان کی شکست یقینی ہے کیونکہ عوام ان سے اکتا چکے ہیں۔

یقینی شکست دیکھر بھاجپا انتخابات سے دوری بنا رہی ہے:فیاض کر ناہی
یقینی شکست دیکھر بھاجپا انتخابات سے دوری بنا رہی ہے:فیاض کر ناہی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 1:18 PM IST

یقینی شکست دیکھر بھاجپا انتخابات سے دوری بنا رہی ہے:فیاض کر ناہی

سرینگر:کمشیر یوتھ کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فیاض کرناہی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ملک میں کانگریس پارٹی ایک نئے جوش کے ساتھ ابھر کر سامنے آگئی ہے جس کے نتائج کرناٹک اسمبلی انتخابات میں واضح طور پر دیکھنے کو ملے۔

انہوں نے کہا کہ اب جس طرح ملک کی تین ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں اور ایگزٹ پولز کانگریس کے حق میں دکھائی دے رہا ہے۔ اسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس آنے والے وقت میں ملک کی قیادت کرے گی۔ فیاض کرناہی نے مزید بتایا کہ برسر اقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کی غلط پالیسیوں سے عوام کو تکالیف کا سامنا ہے۔ یہاں بے روزگاری کا شرح کافی بڑھ گئی ہے۔ اس لیے اب کشمیری عوام نے بھی کانگریس کو مضبوط بنانے کا من بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mass Fish Deaths In Ganderbal نالہ سندھ میں ٹراؤٹ مچھلیاں مردہ پائی گئیں

فیاض کرناہی نے دعوی کیا کہ جموں وکشمیر میں لمبے وقت سے انتخابات نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انتخابات سے دور رہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ لوگ ان کو ووٹ کے ریعہ یکسر مسترد کر یں گے کیونکہ جہاں کشمیر میں ان کی سیاسی زمین پہلے ہی ناہموار ہے۔ وہیں جموں میں بھی اب بی جے پی وینٹی لیٹر ہر ہے۔ فیاض کرناہی کے مطابق اسمبلی انتخابات تو دور، بی جے پی اب یہاں میونسپل اور پنچایت انتخابات لڑنے کی اہل بھی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details