اردو

urdu

ETV Bharat / state

' ترال میں مغز بانی کے لیے ماحول سازگار' - ترال میں مغزبانی کی صنعت

ترال میں مغزبانی کی صنعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف ایگریکلچرآفیسر پلوامہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پوری وادی کے ترال علاقے میں مغزبانی کے لیے مناسب ماحول دستیاب ہے۔ محکمے نے اس حوالے سے اپنا فارم بھی ادھر ہی بنایا ہے اور تقریباً ڈھائی سو افراد ترال میں مغزبانی کے ساتھ منسلک ہیں۔

' ترال میں مغز بانی کے لیے ماحول سازگار'
' ترال میں مغز بانی کے لیے ماحول سازگار'

By

Published : Aug 27, 2020, 9:35 AM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں مغزبانی کے لیے ماحول سازگار ہے اور یہ صنعت علاقے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔

' ترال میں مغز بانی کے لیے ماحول سازگار'

ان خیالات کا اظہار چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد قاسم غنی نے ترال میں محکمہ زراعت کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

انھوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے نوجوانوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف مرکزی معاونت والی اسکیمز شروع کی گئی ہیں جس کے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

' ترال میں مغز بانی کے لیے ماحول سازگار'

محمد قاسم غنی نے اعتراف کیا کہ کے سی سی قرضہ جات حاصل کرنے میں ابھی بھی پورے پلوامہ ضلع میں کئی مقامات پر تساہل پسندی کا سامنا ہے تاہم اس معاملے میں بھی ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے اور جلد ہی اس بارے میں کسانوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ کسان پھگواڈے کے دوران عوام کو نہ مختلف اسکیموں سے آگاہ کیا گیا بلکہ کے سی سی کے لیے سو فیصد عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔

ترال میں مغزبانی کی صنعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پوری وادی میں ترال علاقے میں مغز بانی کے لیے مناسب ماحول دستیاب ہے اور محکمے نے اس حوالے سے اپنا فارم بھی ادھر ہی بنایا ہے اور قریباً ڈھائی سو افراد ترال میں مغز بانی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش آیند بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے پلوامہ ضلع میں مغز بانی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پندرہ لاکھ روپے واگزار کیے ہیں جبکہ نوجوانوں کی طرف سے اس صنعت کی اور دلچسپی بھی قابل داد ہے۔

محمد قاسم غنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مختلف یونٹس کھولنے کے لیے متعلقہ زونل ایگریکلچر دفاتر سے رابطہ کریں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details